YHH

Please Join me on G+ wncjhang@gmail.com and Subscribe me on Youtube. allinone funandtech....... THANK YOU FOR VISITING MY BLOG AND MY CHANNEL

My body

میرا جسم میری مرضی........ڈاکٹر حافظ محمد زبیر
پیر19 مارچ2018ء   )ذریعہ: فیس بک(
خواتین کے عالمی دن لاہور میں کچھ عورتوں نے اس طرح کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے احتجاج کیا کہ "میرا جسم میری مرضی" اور "اپنا کھانا خود گرم کر لو" وغیرہ وغیرہ۔ خواتین کے عالمی دن پر پوری دنیا میں عورتیں اس طرح کے احتجاج کرتی ہیں کہ جن میں سے بعض ممالک میں وہ "میرا جسم میری مرضی" کا نعرہ لگاتے ہوئے غصے میں اپنی قمیص اور ٹاپ بھی اتار پھینکتی ہیں۔مردوں نے ان کو کیا خوب بے وقوف بنایا ہے کہ انہیں پہلے کہا کہ تمہیں گھروں میں قید کر دیا گیا ہے لہذا آزادی کا مطلب ہے کہ گھر سے باہر نکلو۔ پھر کہا کہ تمہیں مردوں کے برابر حقوق حاصل نہیں ہیں لہذا مساوات کا مطلب ہے کہ تمہیں مردوں کے برابر حقوق حاصل ہوں۔ اور مردوں کے برابر حقوق کا مطلب یہ ہے کہ تمہیں ملازمت میں برابر کا حق حاصل ہو۔