میں ایک بھنگی ہوں...
آپ لوگ مجھے جمعدار اور خاکروب کے نام سے بھی پکارتے ہیں.. مجھے کوئی اعتراض نہیں آپ میرا کوئی اس سے بھی ذیادہ غلیظ نام رکھ دیں..کوئی فرق نہیں پڑتا..
لوگ مجھ سے گھن کھاتے ہیں.. دور بھاگتے ہیں.. لیکن مجھے اب لوگوں کے یہ روئیے دُکھی نہیں کرتے... کوئی مجھے حقارت سے دیکھے,مجھے پرواہ نہیں..مجھے برے نام سے پکارے, خیر ہے.. ہاں اس وقت بڑا دکھ ہوتا ہے.. جب مجھ سے غلیظ ترین کام کراکر بھی پاک لوگ مزدوری دینے میں ڈنڈی مار جاتے ہیں..
ہم لوگ انسانوں میں نیچ ذات خیال کئے جاتے ہیں.. اس لیے ہماری آبادیاں بھی الگ کردی گئی ہیں.. حتی کہ ہمارے لئے برتن بھی الگ رکھے جاتے ہیں...
ہمیں اپنی حکومت , عدالتوں, دین داروں اور پڑھے لکھے باشعور عوام سے بھی کوئی گلہ نہیں.. خاکروب کی نوکری کے اشتہار شائع ہوتے ہیں جن میں صاف لکھا ہوتا ہے کہ یہ جاب صرف ہم گندے لوگوں کیلئے ہے.. کوئی بھی پاکباز انسان اس نوکری کا اہل نہیں ہے.
آپ کو پتا ہے غلاظت کے کنوؤں میں اترنے والے ہمارے کئی ساتھی آئے روز جان سے چلے جاتے ہیں.. لیکن نہ کوئی خبر بنتی ہے نہ کوئی اظہار افسوس اور نہ کوئی احتجاج... خیر کوئی بات نہیں..
ہم لوگوں میں کچھ لوگ اتفاق سے دو چار جماعتیں پڑھے بھی ہوتے ہیں... ہم نے اسکول میں پڑھا تھا کہ اونچ نیچ ذات پات یہ زمانہ جاہلیت کی باتیں ہیں.. پیدا کرنے والے کے نزدیک سب انسان برابر ہیں.. .. جبکہ ہمارے ملک اور عقیدے میں ذات پات کی کوئی گنجائش نہیں... ہم لوگ اتنی اچھی کتابیں لکھنے پر آپ کے مشکور ہیں...
ایک ٹی وی پروگرام میں , میں نے دیکھا کہ کچھ سائنسدان بتا رہے تھے کہ گِدھ اور خنزیر بظاہر بہت مکروہ جانور ہیں لیکن قدرت نے انہیں غلاظت کی صفائی کیلئے پیدا کیا ہے.. اور یہ فضلہ اور سڑی بُسی چیزیں کھا کر ماحول کو صاف رکھنے میں مدد کرتے ہیں... اس لئے ان جانوروں کی قدر کی جائے اور ان کی نسل کو بچایا جائے..
دوستو.. ہم لوگ بھی تو یہی کام کررہے ہیں جو خنزیر اور گدھ کرتے ہیں...ہم آپ کا ماحول صاف رکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں.. تو آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں بھی خنزیر اور گدھ سمجھ لیں... اور قدر کریں...
بس اتنا ہی کہنا تھا........
#Copied
No comments:
Post a Comment
THANK YOU