YHH

Please Join me on G+ wncjhang@gmail.com and Subscribe me on Youtube. allinone funandtech....... THANK YOU FOR VISITING MY BLOG AND MY CHANNEL

4rt Years Good Governins sharif Brothers

سنا ہے نواز شریف نے ان چار سالوں میں پاکستان کو کہیں سے کہیں پہنچا دیا ہے۔
کہاں پہنچایا ہے ذرا جائزہ لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

معیشت ۔۔۔۔۔۔۔۔

جون 2013 میں پاکستان پر کل بیرونی قرضہ 48.1 ارب ڈالر تھا۔
جون 2017 میں پاکستان پر کل بیرونی قرضہ 78.1 ارب ڈالر ہے۔

یعنی صرف چار سالوں میں 30 ارب ڈالر کا ریکارڈ قرضہ لیا گیا۔ یہ اتنا زیادہ ہے کہ پاکستان پر عالمی مالیاتی اداروں کا بھروسہ ہی ختم ہوگیا اور تاریخ میں پہلی بار مزید قرضہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان نے عالمی مالیاتی اداروں کے پاس اپنی موٹرویز ،ہوائی اڈے اور ریڈیو پاکستان کی عمارات گروی رکھوا دی ہیں۔

مالی سال 2012/13 میں پاکستان کا کل تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر تھا۔
مالی سال 2016/17 میں کل تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔

یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین تجارتی خسارہ ہے۔

2013 میں اندرونی قرضے 14318 ارب روپے تھے
2017 تک کل اندرونی قرضے 20872 ارب روپے ہوچکے ہیں۔

یہ بھی اندرونی قرضوں کی بلند ترین سطح ہے۔

2013 میں پاکستان کی کل برآمدات 21 ارب ڈالر تھیں۔
2017 میں پاکستان کی کل برآمدات کم ہوکر 17 ارب ڈالر ہوگئ ہیں۔

برامدات کم ہونے کا اعتراف خود اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ کی تقریر میں کیا ہے۔

2012/13 میں تین بڑے سرکاری اداروں پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان ریلوے کا کل خسارہ تقریباً 450 ارب روپے کےلگ بھگ تھا۔
2017 میں تینوں ادارہ کا مجموعی خسارہ 705 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

یہ خسارہ بھی میاں صاحب کا ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قومی اداروں کی تباہی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

2013 گردشی قرضہ 400 ارب روپیہ
2017 گردشی قرضہ 500 ارب روپیہ

اگر آپ کو لگتا ہے کہ گردشی قرضے میں صرف 100 ارب کا اضافہ ہوا ہے تو آپکو غلط فہمی ہوئی ہے !
2013 میں نواز شریف نے قومی خزانے میں سے میاں منشاء کو نہایت خطرناک انداز میں یکمشت 480 ارب روپے کی ادائیگی کر دی تھی جس کے بعد گردشی قرضہ 0 ہو گیا تھا۔ یعنی یہ 500 ارب کا گردشی قرضہ اس کے بعد صرف ان چار سالوں میں چڑھا ہے۔ ۔۔۔۔ ایک اور ریکارڈ ۔۔۔  🙂

روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 92 سے 107 پر پہنچ چکی ہے۔ کچھ ماہرین کے تزدیگ یہ 107 پر مصنوعی طور پر روکی گئی ہے درحقیقت یہ 120 تک کم ہوچکی ہے اور یہ اس دن نظر آئیگی جس دن یہ حکومت جائیگی۔

نواز شریف کے موجودہ دور می عالمی منڈی میں تیل کم ترین قیمت پر دستیاب رہا لیکن اسکا ذرا سا فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچنے دیا گیا اور ان چار سالوں میں اشیاء ضرورت کی قیمتیں جس طرح بڑھی ہیں اس پر الگ سے مضمون لکھنے کی ضورت ہے۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں زرعی ییدوار میں اضافے کیے بجائے کمی ہوئی ہے اور پہلی بار کسانوں نے پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور ڈنڈے بھی کھائے۔

پرویز مشرف کے شروع کیے گئے پراجیکیٹ گوادر سی پیک کے روٹس میں من مانی تبدیلیاں کر کے پہلے اس کو متنازع بنایا گیا۔ اب چین کے ساتھ ایسے معاہدات کیے جا رہے ہیں جن سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ سی پیک جیسے عظیم منصوبےسے بھی پاکستان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا۔ ان معاہدات کی تفصیلات حکومت چھپا رہی ہے۔ بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ پاک فوج کی اس محنت پر بھی پانی پھیرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

توانائی ۔۔۔۔۔۔۔

2013 بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ
2017 بجلی کا شارٹ فال 7000 میگاواٹ

نہ صرف 2000 میگاواٹ کا شارٹ فال بڑھا ہے بلکہ 2013 میں بجلی کا بحران دور کرنے کے لیے 500 ارب روپے کی خطیر لاگت سے جن منصوبوں پر کام جاری تھا وہ بھی ایک ایک کر کے ناکام ہوگئے۔ ان میں نندی پور، قائداعظم سولر پارک اور نیلم جہلم جیسے جن منصوبے شامل ہیں اور قوم کے 500 ارب ڈوب گئے۔
دیامیربھاشا ڈیم کے لیے ہر سال 30 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان ہوتا ہے لیکن پھر وہ رقم کہیں اور ایڈجسٹ کر لی جاتی ہے۔ نتیجے میں دیا میر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تو دور کی بات اب تک اس کے لیے جگہ بھی متعین نہیں کی جا سکی ہے!

نواز شریف کو یہ اعزاز حاصل رہے گا کہ اس کے دور میٰں پہلی بار گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کی وجہ سے صرف کراچی میں 1200 لوگ مر گئے۔

Beggar / Faqeer

;;;;;;;;;;;;;;;;;""""""",,,,,,منگتی ,,,,,,""""""";;;;;;;;;;;;;;;;;

کوئی منگتی کسے دا دروازہ کھڑکایا تے اندروں ھک بندہ شراب دے نشئے دے وچ آکے دروازہ کھولدا ھے تے منگنڑں آلی دا ہتھ پدھ کے آکھدا ھے تینوں جو چاہیدا ھے مل جاسی اندر آجأ اے گل سنڑں کے منگنڑں آلی کی جواب دیندی ھے

                     

ہتھ چھوڑ کے گل کر غیرت مند ,,
میں کوئی دلگیر فحاشہ نہیں ,,

چلو تنگ حالات دی جیل اچ ھاں ,,
پر  الہڑ  شوخ   رقاصہ  نہیں  ,,

بھکا ویکھ کے روندے بالاں نوں ,,
پہلے بک بک اتھرو  روندی  ھاں ,,

لوکی ویکھ کے مینوں ھس پوندن ,,
ہر موڑ  تے  جدنڑں  کھلوندی  ھاں ,,

مینوں  ہر گز  شوق  ادأ  دا  نہیں ,,
مینوں  قاصہ  وقت  نپایأ  ھے     ,,

مینوں در در پھرنا عادت نہیں ,,
مینوں در در بخت پھرایا ھے  ,,

میں جسم فروش فحاشہ نہیں ,,
بس رب دے ناں تے منگدی ھاں ,,

ناں کہیں دی سیج تے سمدی ھاں ,,
ناں گھنگرو  بھن  کے نچدی  ھاں ,,

توں شہر دا حاکم کجھ ناں دے ,,
پر   ایڈا  غلط   خیال  ناں  کر   ,,

میرے شرم حیا دی چادر نوں ,,
انج پیراں ہیٹھ پامال ناں کر  ,,

رکھ سانبھ کے ,,قاسم ,,دولت نوں ,,
دو  ٹکیأں  نال  اوقات  ناں  منگ  ,,

میں سائل ھاں کوئی کنجری نہیں ,,
خیرات  دے  بدلے  رات  ناں  منگ ,,

*************************************

Urdu Language

"اردو زبان کی حیرت انگیزیاں"

ذیل میں اردو کے کچھ الفاظ دئے جا رہے ہیں
جن کو الٹا کر کے پڑھیں تو معانی تبدیل ہو جاتے ہیں
1 بارش = شراب
2 مالک = کلام
3 سیب = بیس
4 سر = رس
5 رانا = انار
6 تاریخ = خیرات
7 لاش = شال
8 ایک = کیا
9 انیس = سینا
10 ماما = امام
11 شرط = طرش
12 اویس = سیوا
13 بیج = جیب
14 راز = زار
15 نام = مان
16 انور = رونا
17 اناج = جانا
18 روز = زور
19 بات = تاب
20 بابر = رباب
21 مرچ = چرم
22 چین = نیچ
23 ناپ = پان
24 بابرا = ارباب
25 رات = تار
26 موچ = چوم
27 دال = لاد
28 ریما = امیر
29 ریت = تیر
30 شور = روش
31 ڈال = لاڈ
32 ریشم = مشیر
33 شوخ = خوش
34 شام = ماش
35 رش = شر
36 فرح = حرف
37 لوگ = گول
38 ناک = کان
40 لات = تال
38 ناک = کان
39 شک = کش
40 لات = تال

لیکن ،،؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

" ساس "

اور

"داماد "

اُردو کے دو ایسے الفاظ ہیں جو اُلٹے بھی پڑھیں تو وہ ساس اور داماد ہی رہتے ہیں ،،

مجال ہے جو ذرہ برابر فرق آتا ہو ،،

😂😂😂😂😂

Watch one cristchian family behave in a pakistan

✴ھمارے گاؤں میں عسائیوں کا ایک ھی گھر تھا.. اس گھر کی ایک ادھیڑ عمر عورت کا وقت نزع قریب آیا تو گاؤں کے ایک معزز اور دیندار بزرگ چند نمازیوں سمیت مسجد سے ھی ان کی عیادت کیلۓ تشریف لے گۓ.. وھاں پہنچ کر اس کی حال خیر دریافت کرنے کے بعد کہا.. "بی بی ! آپ نے اتنی عمر گزاری ھے.. کیا آپ نہیں سمجھتیں کہ اسلام ھی واحد مذھب برحق ھے جس میں دونوں جہانوں کی فلاح ھے..؟"

وہ بولی.. "تمہارا مطلب ھے میں تمہارا کلمہ پڑھ لوں..؟"

بزرگ کہنے لگے.. "جی ھاں ! ھم چاھتے ھیں کہ آپ کی آخرت سنور جاۓ.. اللہ پاک اس کی برکت سے پورے گاؤں پہ رحمت فرمایئں گے.."

وہ کہنے لگی.. "پڑھ لیتی ھوں کلمہ مگر ھمیں کس نبی کا کلمہ پڑھاؤ گے..؟

نوری نبی کا یا نبی بشر کا..؟

میں نے اپنی ہوش سے لیکر آج تک یہی دیکھا ھے کہ تم لوگوں نے اپنے نبی کو اختلافات کا محور ھی بناۓ رکھا ھے..

نور یا بشر کا اختلاف..
زندہ یا فوت کا اختلاف..
غیب جاننے یا نہ جاننے کا اختلاف..

تم لوگ جب کسی ایک بات پہ متفق ھو کے آجاؤ تو پڑھ لونگی کلمہ.."

"لیکن پھر ایک مسئلہ ھوگا.." وہ کہنے لگی.. "کلمہ پڑھنے کے بعد کوئی کہے گا بریلوی ھو جا.. کوئی کہے گا اھل حدیث ھو جا.. کوئی کہے گا دیوبندی ھو جا.. پھر میں کدھر جاؤں گی..؟

تم لوگوں نے تو دین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے.. اور جس کے پاس جتنا ٹکڑا آیا ' وہ پہلے تو اسے باپ دادا کا فرقہ ' پھر انا کا مسئلہ بنا کر اتنے سے دین کی ھی پرستش کرتا چلا گیا..

پہلے خود تو اپنے باپ دادا کے بجائے اپنے نبی کے دین پر آ جاؤ پھر میں بھی تمہارا دین قبول کرلوں گی.."

وہ بزرگ اپنا سا منہ لے کر رہ گیۓ.. ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا تھا..

یہ کہانی محض ایک تمثیل ھے لیکن افسوس کہ جو کچھ اس میں بتایا گیا ھے وہ %101صحیح ھے.. بدقسمتی سے آج ھم اتنا دفاع اپنے دین کا نہیں کر رھے جتنا اپنے اپنے فرقے کا کر رھے ھیں..

اللہ پاک سے ھمیشہ صراط مستقیم پہ چلنے کی توفیق مانگتے رھیۓ.. وہ سننے والا ھے مہربان ھے.

Me Aaj ghar chorr Doonga.?

✴ بڑے غصے سے میں گھر سے چلا آیا ..

اتنا غصہ تھا کہ غلطی سے پاپا کے  جوتے پہن کے نکل گیا
میں آج بس گھر چھوڑ دوں گا!! اور تبھی لوٹوگا جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا۔!!

جب موٹر سائیکل نہیں دلوا سکتے تھے، تو کیوں انجینئر بنانے کے خواب دیکھتے ہیں ؟!!

آج میں پاپا کا پرس بھی اٹھا لایا تھا .... جسے کسی کو ہاتھ تک نہ لگانے دیتے تھے ...

مجھے پتہ ہے اس پرس میں ضرور پیسوں  کے حساب کی ڈائری ہوگی ....
پتہ تو چلے کتنا مال چھپا ہے .....
ماں سے بھی ...

اسے ہاتھ نہیں لگانے دیتے کسی کو ..

جیسے ہی میں عام  راستے سے سڑک پر آیا، مجھے لگا جوتوں میں کچھ چبھ رہا ہے ....
میں نے جوتا نکال کر دیکھا .....
میری ایڑھی سے تھوڑا سا خون رس آیا تھا ...
جوتے کی کوئی کیل نکلی ہوئی تھی، درد تو ہوا پر غصہ بہت تھا ..

اور مجھے جانا ہی تھا گھر چھوڑ کر ...

جیسے ہی کچھ دور چلا ....
مجھے پاؤں میں گیلا گیلا سا  لگا، سڑک پر پانی پھیلا ہوا تھا ....
پاؤں اٹھا کے دیکھا تو جوتے کی تلی پھٹی ہوئی  تھی  .....

جیسے تیسے لنگڑا كر بس سٹاپ پر پہنچا پتہ چلا ایک گھنٹے تک بس نہیں آئے گی.....

میں نے سوچا کیوں نہ پرس کی تلاشی لی جائے ....

میں نے پرس کھولا، ایک پرچی دکھائی دی، لکھا تھا ..
لیپ ٹاپ کے لئے 40 ہزار قرضے لئے...
پر !!!
لیپ ٹاپ تو گھر میں میرے پاس ہے؟

دوسرا ایک جوڑ مڑا  دیکھا، اس میں ان کے آفس کی کسی شوق ڈے کا لکھا تھا
انہوں نے شوق لکھا: اچھے جوتے پہننا ......
اوہ .... اچھے جوتے  پہننا ؟؟؟
پر انکے جوتے  تو ........... !!!!

ماں گذشتہ چار ماہ سے ہر پہلی کو کہتی ہے: نئے جوتے  لے لو ...
اور وہ ہر بار کہتے: "ابھی تو 6 ماہ جوتے اور چل جائیں گے .."
میں اب سمجھا کتنے چل جائیں گے؟؟؟

...... تیسری پرچی ..........
پرانا سکوٹر دیجئے ایکسچینج میں نئی موٹر سائیکل لے جائیں ...
پڑھتے ہی دماغ گھوم گیا .....
پاپا کا سکوٹر .............
اوہ ہ ہ ہ ہ

میں گھر کی طرف بھاگا ........
اب پاؤں میں وہ کیل نہیں چبھ رہی تھی ....

میں گھر پہنچا .....
نہ پاپا تھے نہ سکوٹر ..............
اوههه!!
نہیں!!
میں سمجھ گیا کہاں گئے؟ ....

میں بھاگا .....
اور
ایجنسی پر پہنچا ......
پاپا وہیں تھے ...............

میں نے ان کو گلے سے لگا لیا، اور آنسؤوں  سے ان کا کندھا بھیگ گیا   ..

..... نہیں ... پاپا نہیں ........ مجھے نہیں چاہئے موٹر سائیکل ...

بس آپ نئے جوتے لے لو اور مجھے اب بڑا آدمی بننا ہے ..

وہ بھی آپ کے طریقے سے .....

☑ "ماں" ایک ایسی بینک ہے جہاں آپ ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں ...

اور

☑ "پاپا" ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ہے جن کے پاس بیلنس نہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خواب پورے کرنے کی کوشش ہے..!!

Ju'een or Aurteen

۔
" جوئیں اور عورتیں ..
یہ بڑا ہی نازک موضوع ہے , اس پر قلم اٹھانے کے لیے بڑے دل گردے کی ضرورت ہے....
عورتوں اور جوؤں کا بڑا ہی دیرینہ تعلق ہے...
جہاں عورتیں ہوں وہاں تو جوئیں پائی ہی جاتی ہیں اور جہاں جوئیں ہوں وہاں بھی عورتوں کی موجودگی بعید از قیاس نہیں ...
ویسے عورتوں سے زیادہ لڑکیاں کہنا مناسب ہو گا...
کیونکہ عورتیں تو جوؤں کی اتنی عادی ہو چکی ہوتی ہیں , کہ اگر ان کو کوئی جوؤں کا طعنہ بھی دے تو وہ برا نہیں مناتیں...
کبھی نہ کبھی آپ نے بھی سلکی اور ریشمی بالوں میں...
موتیے کے پھولوں کی لڑیوں کی طرح جوئیں لٹکتی دیکھی ہوں گی ...
بلکہ بھٹکتی دیکھی ہوں گی...
کچھ عورتوں کا جوؤں کے معاملے میں ایک خاموش معاہدہ طے پایا ہوتا ہے...
عورتیں مطلب لڑکیاں دوسری لڑکیوں کے سر میں جوں دیکھ کر  خاموشی سے اس پر نظر جما کر بیٹھی رہیں گی , پر بولیں گی کچھ نہیں.....
یا پھر بہانے سے اس کے سر پر ہاتھ مار کر اس معصوم مخلوق کو دوبارہ بالوں کے جنگل میں غائب ہونے پر مجبور کر دیں گی... ۔ آخر انسان انسان کا دارو ہوتا ہے ۔
ایسی عورت کے سامنے جب کوئی صاحب _ جوں اپنے سر میں ہونے والی خارش کی وجہ یہ بیان کرتی ہے کہ کیا کروں باجی بہت خشکی ہے سر میں...
تو وہ ایک منٹ ضائع کیے بنا ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہتی ہے , ہاں بہن مجھے بھی ایسے ہی خارش ہوتی ہے سکری بہت ہے ناں سر میں ...
بعض لمبے ناخن والی عورتیں جب بھی اپنے گھنے جنگل میں کڑچھا ماریں ,  کبھی وار خالی نہیں جاتا...
ایک آدھ ہرن کا شکار تو پکا ہے جناب...
اور تو اور کچھ شکار پکڑ کر بھری محفل میں چپکے سے ناخن پر رکھ کر ........ چٹ.....
شکار کی باقیات دائیں بائیں بیٹھی کسی نا پسندیدہ خاتون کے کپڑوں پر دفن کر دیں گی ۔
جو لڑکیاں اندھیرے میں شکار کرتی ہیں وہ قتل کے لیے ٹچ موبائل کی سکرین پر ہی چٹ کر لیتی ہیں...
بعض عورتیں جنہیں کبھی جوؤں کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہو وہ ہمیشہ دوسروں کو شرمندہ کرتی نظر آتی ہیں...
اکثر جان بوجھ کر بالوں میں ہاتھ پھیر کر چیک کرتی ہیں...
اگر کبھی کسی کی جوں نظر آ جائے تو بیس لوگوں میں بھی آرام سے مالکہ کے ہاتھ پر رکھ دیں گی...
اور کہیں گی بہن , یہ لو اپنی امانت....
ہوسٹل میں رہنے والی کچھ لڑکیوں کی تحقیق سے پتا چلا ....
کہ جہاں اور بہت ساری چیزوں کا لین دین چلتا ہے وہیں سب سے زیادہ لی اور دی جانے والی چیز جوئیں ہیں....
کچھ بےچارے شادی شدہ مرد حضرات بھی اس پریشانی کے عالم میں نظر آتے ہیں...
کہ کہیں کسی خوبصورت لڑکی نے ان کے کپڑوں پر
ان کی بیگم کا بھیجا ہوا
باڈی_گارڈ رینگتا ہوا
دیکھ لیا تو سارے خواب چوپٹ....
عام طور پر سبھی متاثرہ خواتین جوؤں کا الزام بچوں اور ماسیوں پر لگادیتی ہیں...
اور خود بڑی صفائی سے بری الذمہ ہوجاتی ہیں...
اس پوسٹ کو میرا تجربہ نہیں تجزیہ سمجھا جائے
"شکریہ ".......

Molvi sy sasta koun.?

💐💐💐💐💐
*مولوی سے سستا کون ؟*

  مولوی کی عملی زندگی پرایک نظر!!!!!!!!!!!

مولوی کی تنخواہ کے بارے میں مت پوچھئے جناب!

آج کے زمانے میں اگر کوئی چیز سب سے زیادہ سستی ہے تو وہ ہے مولوی کی ذات اقدس ہے ،

عالم ہو،
حافظ بھی ہو
اور قاری صاحب بھی ہوں،
تھوڑی بہت انگریزی بھی جانتے ہوں
اور تنخواہ کتنی؟
بس حسب لیاقت وہی پانچ ہزار،

مولوی اگر امام ہو تو اس کی ذات اور بھی سستی ..
جو چاہے دوچار صلٰوۃ سنا دے،

الیکشن میں کسی ایک گروپ کا ساتھ دے تو امام نے رشوت لی ہوگی،

نہیں دے تو گھمنڈ آگیا ہے، ہمارے مخالف نے خرید لیا ہوگا،

زنا کے خلاف جمعہ میں بول دیا تو نوجوان ناراض،

رشوت خوری کے خلاف زبان کھولی تو سرکاری افسران چراغ پا،

سود کی حرمت پر لب کشائی کی تو سرمایہ  دار نے آستینیں چڑھالی،

فرض نماز کی اہمیت بتلائی تو آٹھویں دن( جمعہ )کے نمازی ناراض،

شراب نوشی کو چھیڑا تو ساقیان میخانہ کی دھمکی ملی،

نماز تھوڑی طویل ہوگئی تو امام صاحب سو جاتے ہیں ،

جلدی پڑھی تو مولانا کو مسجد سے باہر نکلنا ہوگا تبھی ،

سیاست میں حصہ نہیں لیا تو مولوی ناکارہ ہے، انہیں کچھ نہیں آتا ہے ۔۔

اگر حصہ لے لیا تو دیکھو بِک گیا ہوگا،  ،

چندہ کرکے بچوں کو پڑھائے تو بھیک مانگتا ہے،

اپنی تجارت کرے تو علم کو ضائع کردیا،

سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں گیا تو دیکھو سرکاری لقمہ خور بن گیا،

مدرسہ میں پانچ ہزار پر کام کرے تو ارے اس کو بیٹی کون دے گا( سچ مچ )۔۔

موٹر سائیکل پر سوار ہو تو ضرور اس نے گھپلہ کیا ہوگا،

پیدل چلے تو پھٹیچر ہے،

غلط باتوں پر ٹوکے تو دقیانوس اور سر خاو ہے؛

نہ ٹوکے تو ساری خرابیوں کے ذمہ دار علماء کرام ہیں،

قیامت کی بات کرے تو ترقی کا دشمن،

دنیا کی بات کرے تو دنیا داری آگئی،

بیچارے مولوی کو تقریر بھی سوچ کر کرنی پڑتی ہے کہ نہ جانے کون سی خرابی ہمارے سامعین میں ہو اور ان کو برا نہ لگ جائے،

افسوسناک بات تو یہ ہے کہ تنخواہ تو دیتے ہیں پانچ ہزار
اور ہر پسماندگی اور کمزوریوں کا ٹھیکرا پھوڑتے ہیں مولوی کے سر،

لاکھوں روپے ماہانہ کمانے والے
ڈاکٹرز،
انجینئرز ،
لیکچرار،
آئی پی ایس افسران نے
اپنی محنت سے اپنے ہی جیسا ایک بھی فرد بنانے کی ذمہ داری آج تک نہیں لی۔۔

لیکن سینکڑوں اور ہزاروں افراد کو کم از کم اپنے جیسا بنادینے والے علماء کرام پر امت کی ساری خرابیوں کا ٹھیکرا پھوڑتے ہیں،

تعجب کی بات تو یہ ہے کہ جن صاحب کی باتوں کا معمولی اثر ان کی بیگم پر ظاہر بھی نہیں ہوتا،
جن کے غصے سے ان کے صاحبزادے بھی نہیں ڈرتے وہ بھی مولویوں اور اماموں پر آنکھ غراتے نظر آئیں گے۔۔۔

*اب قارئین ہی بتائیں کہ مولوی سے سستا کون ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔؟؟؟*

*اللہ کے واسطے اس میسج کو آگے ضرور بھیجے*

      *_طالبِ دُعا_*

*ایک مسجد کا امام*

💐💐💐💐💐💐💐

Hot water & Health

☑  گرم پانی خالی پیٹ پینا❗
   اس پوسٹ کوثواب کی نیت سےشیئرکریں
دل کے مشھور اسپیشلسٹ کا فرمانا ہے جس تک یہ تحریر پہنچ جاے اگر وہ آگے پہنچاءیگا تو کافی لوگوں کی نجات اور زندگی بچانے کا سبب بنے گا۔

☑  گرم پانی سے علاج آپکو یقین نہیں.آئے گا۔
☑  جاپان میں.ڈاکٹرو ں کی ایک بڑی جماعت نے یہ اتحاد کیا کہ گرم پانی سے علاج کے 100% نتایج حاصل ہوے ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں
☑ شدید سر درد مائیگرین 
☑ ہای بلڈ پریشر 
☑ خون کی کمی
☑ جوڑوں کا درد 
☑ دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا
☑ مرگی کاعلاج 
☑ چربی، کولیسٹرول 
☑ شدید کھانسی
☑ بے چینی 
☑ گلو درد 
☑ دمہ 
☑ کالی کھانسی 
☑ رگوں کی بلاکیج 

امام مسجد کی تنخواہ

*باصلاحیت علما کی قدر کیجیے پھر نتیجہ دیکھیے*
سلام مسنون
اللہ اکبر اللہ اکبر ۔۔۔۔مغرب کی اذان ہورہی تھی-
اذان دینے والے کی آواز بہت دل نشیں تھی- نہ چاہتے ہوئے بھی میرے قدم مسجد کی جانب بڑھنے لگے -
مسجد میں داخل ہوا تو حیران رہ گیا- مسجد  جمعہ کی نماز کا منظر پیش کررہی تھی ۔۔۔۔۔
نماز ادا کی تو امام صاحب کی قراءت نے سماں باندھ دیا، خود میں بھی رو دیا -
کچھ ہی دیر میں، میں نے فیصلہ کر لیا کہ امام صاحب کو میں اپنی مسجد میں لے کر جاؤں گا ؛ کیونکہ جب امام اچھا ہو ، اس کی قراءت بھی اچھی ہو، تو مسجدیں آباد ہوتی ہیں -
نماز کے بعد امام صاحب سے مصافحہ کیا، نمبر لیا- اسی دوران میری ملاقات مسجد کے صدر  فہیم صاحب سے ہوئی- میری پرانی شناسائی تھی-  میں نے اپنے ارادے سے انہیں آگاہ کیا تو وہ مسکرا پڑے -
کہنے لگے: "آپ امام صاحب سے بات کر لیجیے" -
مجھے کچھ حیرت ہوئی- انہوں نے میری بات  پر کسی قسم کا  ردعمل ظاہر نہیں کیا -

تعلیم و تربیت. اور سوشل میڈیا.

سوشل میڈیا کے دور میں بچوں کی تربیت کیسے کریں ؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تحریر :  مقبو ل احمد 
یہ دور میڈیا کا ہے اور میڈیا کی اقسام میں سوشل میڈیا کا کردار بہت نمایاں ہوگیا ہے اس وجہ سے بچے ، جوان ، بوڑھے یعنی  عورت ومرد میں سےسار ے قسم کے لوگ اس سے جڑ گئے ہیں اور چوبیس گھنٹوں کا اسے  اپناساتھی بنالیا گیا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا مثلا واٹس ایپ ، فیس بوک ، ٹویٹر، گوگل پلس ، یوٹیوب اور ویب سائٹس وغیرہ کے بے شمار فوائد ہیں ۔ان کی وجہ سے آج دنیا سمٹ کر گاؤں ہو گئی ،خبروں کی ترسیل ، معلومات کی فراہمی، سماجی ومعاشی معاملات حتی کہ قوم ومذہب کا فروغ سب کچھ آسان سے آسان تر ہوگیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ حقیقت بھی مسلم ہے کہ ان سماجی رابطوں نے سماج ومعاشرے پر برائی کے بہت ہی گہرے اثرات چھوڑے ہیں جن کی لپیٹ میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے لیکر بچے بچیاں اور عمرداز لوگ (بوڑھے ،بوڑھیاں) تک ہیں ۔ بچپن کے نقوش واحوال کا زندگی کے تمام مراحل پر اثر پڑتا ہے ۔اگر کسی کا بچپن رنگین، پرکیف وسرود اورعریانیت وفحاشیت کے مرحلے سے گزرا ہو تو اس

Kalaam Waris Shah (R.A)

#*وارث شاہ کے کلام سے...*
*میں چار جماعتاں کی پڑھیاں؟*
*میں فتوے لاواں ہر اک تے،*
کدی بے عملاں تے،
کدی بے عقلاں تے،
کدی شاعری تے، کدی گاؤن تے،
کدی ہسن تے کدی روون تے
*میں فتوے لاواں ہر اک تے،*

*میں آپ مسیتی جاواں ناں!*
جئے جاواں مَن ٹکاواں ناں
میں فتوے لاواں اوتھے وی
کدی وضو تے کدی نماز اتے
کدی اُچی نیویں آواز اتے
کدی مَنن یا نہ مَنن تے
ہتھ اُتے تھلے بنھن تے
*میں فتوے لاواں ہر اک تے!*

_کدی کافر آکھاں مولویاں نوں_
میں فتوے لاواں ساریاں تے، 
کدی ٹوپی تے کدی داڑھی تے
گل چنگی یا گل ماڑی تے
کدی شہیداں تے کدی مریاں تے
کدی مناؤندے جمن ورھیاں تے
کدی جنگاں تے کدی جہاد اتے
*میں فتوے لاواں ہر اک تے*

کدی رسم آکھاں دین نوں
کدی دین آکھاں رسماں نوں
میں رَبّ، قرآن نوں من لیا
پر منیا چُکن قسماں نوں
کدی عیداں تے شبراتاں تے
کدی جاگن والیاں راتاں تے
کدی زیراں تے کدی زبران تے
کدی مزاراں تے کدی قبراں تے
*میں فتوے لاواں ہر اک تے*

میں سُنی،وہابی،حنفی ہویا، 
ہویا شافعی،مالکی، تےحنبلی 
میں سب کجھ ہویا... 
# پر_ہویا_نہ_مسلماں
میں چار کتاباں جوِپڑھیاں
اپنے علم دیاں لاواں تڑیاں

ویلا میرے علم دا ٹھوٹھا جے
*ہر فتوٰی میرا جھوٹھا جے*
میں آپ تاں فرض نبھاواں نہ
*دین دے نیڑے جاواں نہ!*
*پر کافر آکھاں ہر اک نوں!*
*میں فتوے لاواں ہر اک نوں!*

جج بنڑسیں

تیکوں فکر ہے فقط پڑھایاں دی۔
میتھوں نکھڑ کے کیھڑا جج بنڑ سیں۔۔۔۔

پروین شاکر

دشمن کو ہارنے سے بچانا عجیب تھا
ترکِ مدافعت کا بہانا عجیب تھا
اک دوسرے کو جان نہ پائے تمام عمر
ہم ہی عجیب تھے کہ زمانہ عجیب تھا
زندہ بچا نہ قتل ہُوا طائرِ اُمید
اُس تیرِ نیم کش کا نشانہ عجیب تھا
سُنتے رہے اخیر تلک مہر و ماہ و نجم
اس خاکداں کا سارا فسانہ عجیب تھا
جس راہ سے کبھی نہیں ممکن تیرا گزر
تیرے طلب گروں کا ٹھکانہ عجیب تھا
اب کے تو یہ ہُوا ہے کہ میرے بُلانے سے
اس زود رنج شخص کا آنا عجیب تھا
کھونا تو خیر تھا ہی کسی دن اُسے مگر
ایسے ہَوا مزاج کا پانا عجیب تھا
سب داغ بارشوں کی ہَوا میں بُجھے رہے
بس دل کا ایک زخم پرانا عجیب تھا
پروین شاکر

Ziada paas mat aana.

زیادہ پاس مت آنا۔۔۔!!
زیادہ پاس مت آنا
مَیں وہ تہہ خانہ ہُوں جس میں 
شکستہ خواہشوں کے ان گنت آسیب بستے ہیں
جو آدھی شب تو روتے ہیں، پھر آدھی رات ہنستے ہیں
مری تاریکیوں میں 
گُمشدہ صدیوں کے گرد آلُود، نا آسُودہ خوابوں کے 
کئی عفریت بستے ہیں
مری خوشیوں پہ روتے ہیں، مرے اشکوں پہ ہنستے ہیں
مرے ویران دل میں رینگتی ہیں مکڑیاں غم کی
تمنّاؤں کے کالے ناگ شب بھر سرسراتے ہیں
گناہوں کے جَنے بچُھو
دُموں پر اپنے اپنے ڈنک لادے
اپنے اپنے زہر کے شعلوں میں جلتے ہیں
یہ بچھو دُکھ نگلتے اور پچھتاوے اُگلتے ہیں

زیادہ پاس مت آنا
مَیں وہ تہہ خانہ ہوں جس میں
کوئی روزن، کوئی کھڑکی نہیں باقی
فقط قبریں ہی قبریں ہیں

کہیں ایسا نہ ہو تُم بھی انہی قبروں میں کھو جاؤ
انہی میں دفن ہو جاؤ
گُلابی ہو، کہیں ایسا نہ ہو تُم زرد ہو جاؤ
محبّت کی حرارت کھو کے بالکل سرد ہو جاؤ
سراپا درد ہو جاؤ

سو میرے سادہ و معصُوم۔۔۔مُجھ کو راس مت آنا
زیادہ پاس مت آنا

زیادہ پاس مت آنا۔۔۔!!

Jo Malik Kul Jahan ka Hy

کوئی ایسا جادو ٹونہ کر۔
مرے عشق میں وہ دیوانہ ہو۔
یوں الٹ پلٹ کر گردش کی۔
میں شمع، وہ پروانہ ہو۔

زرا دیکھ کے چال ستاروں کی۔
کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا
کوئی ایسا   جنتر منتر پڑھ۔
جو کر دے بخت   سکندر سا

کوئی  چلہ ایسا کاٹ کہ پھر۔
کوئی  اسکی کاٹ نہ کر پائے ۔ 
کوئی ایسا دے تعویز مجھے۔
وہ مجھ پر عاشق ہو  جائے۔۔

کوئی فال نکال کرشمہ گر ۔
مری  راہ  میں پھول گلاب آئیں۔    
کوئی پانی پھوک کے دے ایسا۔
وہ پئے تو میرے خواب آئیں۔

کوئی ایسا کالا جادو کر 
جو جگمگ کر دے میرے دن۔
وہ کہے مبارک جلدی آ ۔
اب جیا نہ جائے تیرے بن۔

کوئی ایسی رہ پہ  ڈال مجھے ۔
جس رہ سے وہ دلدار  ملے۔ 
کوئی تسبیح  دم درود بتا ۔
جسے پڑھوں تو میرا  یار ملے

کوئی قابو کر بے قابو جن۔
کوئی سانپ نکال پٹاری سے 
کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا
کوئی منکا اکشا دھاری سے ۔

کوئی ایسا بول سکھا دے نا۔
وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں۔
کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے ۔
وہ جانے ، جان نثار ہوں میں۔

کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا۔
اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں ۔
جو مرضی میرے یار کی ہے۔
اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں۔

کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ۔
جو اشک بہا دے سجدوں میں۔
اور جیسے تیرا دعوی  ہے 
محبوب ہو میرے قدموں میں ۔

پر عامل رک،  اک بات کہوں۔
یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر۔ 
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا۔

اور عامل سن یہ کام بدل۔
یہ کام بہت نقصان کا ہے۔
سب دھاگے اس کے ہاتھ میں ہیں۔
جو مالک کل جہان کا ہے۔