YHH

Please Join me on G+ wncjhang@gmail.com and Subscribe me on Youtube. allinone funandtech....... THANK YOU FOR VISITING MY BLOG AND MY CHANNEL

سپر پاور امریکہ اور پاکستان.Super Power USA& PAKISTAN


ٹھیک آٹھ سال پہلے برطانوی جریدے " اکانومسٹ " نے جنرل کیانی کا یہ کارٹون ایک سنسنی خیز کہانی کے ساتھ شائع کیا۔ 

آپ دیکھ سکتے ہیں کارٹون میں جنرل کیانی شطرنج کھیل رہے ہیں۔
لیکن شطرنج کی اس بساط کے مہرے سیاست دان، پاک فوج، افغان طالبان، ٹی ٹی پی اور امریکی فوج ہیں۔

اکانومسٹ نے وکی لیکس کی بعض رپورٹوں کے حوالے سے اندیشہ ظاہر کیا کہ شائد پاکستانی جی ایچ کیو میں بیٹھے ٹھنڈے دماغوں والے جرنیل امریکہ کے ساتھ کوئی پیچیدہ مگر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں جسکا انجام امریکہ کی یقینی شکست ہوگا۔

یہ کہانی جنرل کیانی کے 2009ء میں دورہ روس کے بعد شائع کی گئی۔ اس دورے کے حوالے سے مغربی تجزیہ کاروں کو یقین تھا کہ پاکستان کے ہاتھوں ٹوٹنے والا روس دوبارہ کبھی پاکستان کے قریب نہیں آئیگا۔

لیکن جنرل کیانی نے روس کو قائل کرکے سب کو حیران کر دیا۔ تب چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ بھلا امریکہ کے " فرنٹ لائن اتحادی " کو  روس کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟  آنے والے وقت کی پیش بندی؟

اس کے بعد امریکہ نے پاکستان پر شمالی وزیرستان آپریشن کے لیے دباؤ بڑھانا شروع کیا۔ اسی سلسلے میں امریکی چیف آف جوائنٹ سٹاف مائیکل مولن نے جنرل کیانی سے کئی ملاقاتیں کیں۔

ایسی ہی ایک ملاقات میں تین گھنٹے تک مسلسل مائیکل مولن کے دلائل خاموشی سے سننے کے بعد جنرل کیانی نے جواباً صرف ایک جملہ کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ " آئی ایم ناٹ کنونسڈ " ۔۔۔۔ یعنی میں قائل نہیں ہوا۔

امریکہ کی شنوائی نہیں ہوسکی۔

( شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے بہت بعد میں تب آپریشن کیا جب امریکہ نہیں چاہ رہا تھا کہ اب آپریشن ہو)

آج آٹھ سال بعد بظاہر برطانوی جریدے کے وہ اندیشے درست ثابت ہو رہے ہیں۔ پوری دنیا سے کھلواڑ کرنے والا امریکہ چیخ رہا ہے کہ پاکستان مسلسل 15 سال تک ہمارے ساتھ کھیلتا رہا۔

انسانی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی قوت بظاہر شکست کھا رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

THANK YOU