YHH

Please Join me on G+ wncjhang@gmail.com and Subscribe me on Youtube. allinone funandtech....... THANK YOU FOR VISITING MY BLOG AND MY CHANNEL

ہم اور ہمارا پاکستان

4th Gen War;
Pakistan vs World Powers۔۔۔۔۔۔۔

فورتھ جنریشن وار (Fourth-generation warfare) ایک نہایت خطرناک جنگی حکمت عملی ھے جسکے تحت ملک کی افواج اور عوام میں مختلف طریقوں سے دوری پیدا کی جاتی ھے- مرکزی حکومتوں کو کمزور کیا جاتا ھے ، صوبائیت کو ھوا دے جاتی ھے ، لسانی اور مسلکی فسادات کروائے جاتے ھیں اور عوام میں مختلف طریقوں سے مایوسی اور ذہنی خلفشار پھیلایا جاتا ھے ۔۔۔۔ اسکے ذریعے کسی ملک کا میڈیا خریدا جاتا ھے اور اسکے ذریعے ملک میں خلفشار ، انارکی اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کی جاتی ھے ۔۔۔۔۔۔ فورتھ جنریشن وار کی مدد سے امریکہ نے پہلے یوگوسلاویہ ، عراق اور لیبیا کا حشر کر دیا اب اس جنگی حکمت عملی کو پاکستان  پر آزمایا جا رھا ھے اور بدقسمتی سے انہیں اس میں کافی کامیابی حاصل ھو چکی ھے ۔۔۔ پاکستان کے خلاف فورتھ جنریشن وار کے لیے بھی امریکہ ، انڈیا اور اسرائیل اتحادی ھیں- باراک اوباما نے اپنے منہ سے کہا تھا کہ وہ پاکستانی میڈیا میں 50 ملین ڈالر سالانہ خرچ کریں گے- آج تک کسی نے یہ سوال نہیں اٹھایا کہ کس مقصد کے لئے اور کن کو یہ رقوم ادا کی جائینگی جبکہ انڈیا کا پاکستانی میڈیا پر اثرورسوخ دیکھا جا سکتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی ساری قوم اس امریکن فورتھ جنریشن وار کی زد میں ھے ۔۔۔!!

یہ واحد جنگ ھوتی ھے جسکا جواب آرمی نہیں دے سکتی، آرمی اس صلاحیت سے محروم ھوتی ھے ۔۔ چونکہ پاک آرمی کو امریکن ایف پاک ڈاکٹرائن کے مقابلے پر نہ عدالتوں کی مدد حاصل ھے نہ سول حکومتوں کی اور نہ ھی میڈیا کی اسلئے باوجود بے شمار قربانیاں دینے کے اس جنگ کو اب تک ختم نہیں کیا جا سکا ھے اور اسکو مکمل طور پر جیتا بھی نہیں جا سکتا جب تک پوری قوم مل کر اس امریکن فورتھ جنریشن وار کا جواب نہیں دیتی ۔۔۔۔۔۔ فورتھ جنریشن وار بنیادی طور پر ڈس انفارمیشن وار ھوتی ھے اور اسکا جواب سول حکومتیں اور میڈیا کے محب وطن عناصر دیتے ھیں ۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں لڑی جانے والی اس جنگ میں سول حکومتوں سے کوئی امید نہیں اسلئے عوام میں سے ھر شخص کو خود اس جنگ میں عملی طور پر حصہ لینا ھوگا۔۔۔!!
اس حملے کا سادہ جواب یہی ھے کہ:
*عوام ھر اس چیز کو رد کر دیں جو پاکستان ، نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان یا قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ھو"۔*
حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم  تمام محب وطن پاکستانیوں سے استدعا ھے کہ ان معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ھرفرد اپنے اور ملک دشمن عناصر کو پہچان سکے ۔  

                    Please Stand with Pakistan Army to Save Pakistan.....

No comments:

Post a Comment

THANK YOU