ختم نبوت ﷺ کی شق کا خاتمہ، حقیقت کیا ہے؟-----
محترم مظہر اقبال رندھاوا:
یہ ٹیکنیکل معاملہ ہے۔۔ اس سے قادیانیوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پہلے امیدوار ختم نبوت پر حلف دیتا تھا، اور حلف کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا تھا
"میں صدق دل سے قسم کھاتا ہوں"
حکومت نے ان الفاظ کو ختم کردیا، اور ختم نبوت پر یقین کا پیرا موجود رہنے دیا۔ یہ تبدیلی بظاہر معمولی لگتی ہے، مگر معمولی نہیں۔ اس تبدیلی کے بعد یہ پیرا حلف نامہ قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی عدالت اسے قبول کرے گی۔ جس کے بعد یہ باسٹھ تریسٹھ کے زمرے میں نہیں آئے گا جو حکومت کا اصل مقصد تھا۔ اس کا براہ راست فائدہ قادیانیوں کو ہوگا۔
دوسرا اہم نکتہ یہ ھے کہ آئین کے تحت قادیانیوں کو کافر قرار دیے جانے کے حوالے سے بھی امیدوار کے لیے سیون بی اور سیون سی کی ذیلی شق موجود تھیں جو حکومت نے بالکل ختم کر دی ہیں۔
ان شقوں کے خاتمے کے بعد قادیانیوں کے لیے راہ ہموار کرنے کے ساتھ آئین کے تحت قانون بنانے کے اصول کو بھی توڑا گیا ہے۔
حقیقت تو یہی ہے کہ قادیانی حضور ﷺ کے نبی ہونے پر یقین رکھتے ہیں ختم نبوت کو بھی مانتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ ظل نبی ہو سکتا ہے یہ بھی مانتے ہیں۔ پہلے کاغذات نامزدگی میں جو قسم تھی کہ میں قسم اٹھاتا ہوں اور تصدیق کرتا ہوں کہ حضور ﷺ آخری نبی ہیں اب کوئی نبی یا ظل نبی نہیں۔ لیکن اصل نکتہ اب ہے کہ قسم کی جگہ یہ لکھ دیا کہ *میں اقرار کرتا ہوں* تو جناب اقرار تو قادیانی پہلے بھی کرتے آئے ہیں کہ حضور ﷺ نبی ہیں ضرورت پڑنے پر آخری نبی بھی مانتے ہیں مگر ساتھ ساتھ اپنے عقیدے کی وضاحت بھی ہے انکے پاس کہ ظل نبی بھی ہو سکتا ہے
یعنی اب اقرار نامہ کوئی قادیانی یا غیر مسلم بآسانی بھر سکتا ہے۔
آخر میں جو قسم کا پیرا گراف ہے اس میں قسم صرف اس بات کی ہے کہ میں قسم اٹھاتا ہوں کہ یہ معلومات جو دی ہیں یہ درست ہیں۔
لفظوں کے ہیر پھیر سے حکومت نے ہماری اصل بنیاد پر حملہ کیا ہے بلکہ اگر گہرائی میں اتریں تو یہ قادیانیون کو کافر قرار دینے والے قانون سے متصادم ہے، میرے منہ میں خاک لیکن یہ معاملہ کہیں اور جاتا نظر آرہا ہے مجھے. باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نون لیگ نے اپنے میڈیا سیل کو اس کام پہ لگا دیا ہے کہ تم اس خبر کی تردید کرتے رہو تاکہ لوگ متزلزل ہو جائیں اور جو آواز اٹھائے لوگ اس کی بات پہ توجہ نہ دیں لہٰذااس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے گلٹریوں کو ہڈی مل چکی ہے اور وہ اب اس کی تردید میں پرانے فارم دکھا دکھا کر گمراہ کر رہے ہیں انہیں ذرائع کا کہنا تھا کہ نون لیگ رات بھر انتہائی شدید احتجاج کے بعد اس کالم کو پہلے کی طرح برقرار رکھنے پہ بھی غور کر رہی ہے یہ بھی غورکیا جارہا ہے کہ اندر کھاتے اس میں ترمیم کر کے اس کو جھوٹ ثابت کر دیا جائے تاکہ آواز اٹھانے والوں کوجھوٹا قرار دیا جا سکے خیر کچھ بھی ہو ہم جھوٹا قرار دیا جانا برداشت کر سکتے ہیں مگر عقیدہء ختمِ نبوت کے حوالے سے ترمیم برداشت نہیں کر سکتے
تم اندر کھاتے کچھ کرو یا اس ترمیم کو واپس لو
ہم اس پہ راضی ہیں.
اس کو اپنی ٹائم لائن پہ پوسٹ کرتے جائیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سب مسلمان اس بات کو صیح طور پر سمجھ سکے.
*سب احباب توجہ کریں*
No comments:
Post a Comment
THANK YOU